بین الاقوامی نارکو اسلحہ ماڈیول کا پردہ فاش، اسلحہ اور ہیروئن سمیت نو گرفتار

   

امرتسر، 4 جولائی (یو این آئی) پنجاب میں امرتسر کمشنریٹ پولیس نے دو مختلف ماڈیولز کا پردہ فاش کیا ہے ۔ بین الاقوامی نارکو -آرمز ماڈیول اور بین ریاستی نارکو حوالہ سنڈیکیٹ ان ماڈیول سے تعلق رکھنے والے نو مجرموں کو 1.15 کلو گرام ہیروئن، پانچ جدید پستول اور 9.7 لاکھ روپے کی منشیات کے ساتھ گرفتار کیا ہے ۔پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے جمعہ کو بتایا کہ گرفتار افراد کی شناخت جسپریت سنگھ چوہان ، ہرپریت سنگھ ، تیج بیر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے ۔