بین الاقوامی پروازوں کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا:سعودی

,

   

ریاض ۔سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے لئے کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی۔ ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کی مرحلہ وار بحالی کے لیے کوئی جدول جاری نہیں کیا گیا۔سوشل میڈیا پر اس حوالے سے جوخبریں زیرگردش ہیں وہ بے بنیاد ہے۔واضح رہے کہ ٹوئٹر، فیس بک اور واٹس ایپ پر ایک پیغام وائرل ہوگیا ہے کہ جس میں کہا جا رہا ہے کہ محکمہ شہری ہوا بازی نے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کی لیے جدول جاری کیا ہے۔نامعلوم ذرائع سے پھیلائے جانے والے پیغام میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تین اگست سے سعودی عرب میں مقیم بیرونی ملکیوں کے لیے بین الاقوامی پروازیں بحال ہوں گی۔ 23 اگست سے سعودی شہریوں کو بیرون ملک سفرکی اجازت ہوگی جبکہ 16 ستمبر سے بین الاقوامی پروازوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی۔محکمہ شہری ہوا بازی نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والاجدول اس کی طرف سے جاری نہیں ہوا، بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا فیصلہ متعلقہ سرکاری ادارے کریں گے۔محکمہ شہری ہوا بازی نے سوشل میڈیا صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ خبریں مستند ذرائع سے حاصل کیا کریں۔