بین الاقوامی پروازوں کو دوبارہ شروع کرنے کا دیگر ممالک کے فیصلہ پر انحصار: وزیر شہری ہوا بازی

,

   

نئی دہلی۔وزیر شہری ہوابازی ہر دیپ سنگھ پوری نے کہا کہ ملک میں یومیہ 700پروازیں چلائی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی پروازوں کے دوبارہ آغاز سے متعلق بتایا کہ اس کا انحصار دوسرے ممالک کی جانب سے اپنے ائیر اسپیس کو کھولنے اور آپریشنس کے آغاز پر ہوگا ۔انہوں نے بتا یا کہ اس وقت اپنے شہریوں کی واپسی کیلئے فلائٹس چلائی جارہی ہیں ۔تاحال دو لاکھ 75ہزارسے زیادہ ہندوستانیوں کو لاک ڈاون کے دوران پانی کے جہازروں اور فلائٹس کے ذریعہ وطن واپس لایا گیا ہے جو بیرونی ممالک میں پھنسے ہوئے تھے ۔سکریٹری شہری ہوابازی پی ایس کھرولا نے بتا یا کہ کرایوں کی اقل ترین اور بالائی حد کو 24اگست کے بعد بھی توسیع دی جا سکتی ہے تاہم اس کا صورتحال پر انحصار ہوگا ۔انہوں نے بتا یا کہ اس وقت لوگ گھر بیٹھے ہی بورڈنگ پاس حاصل کررہے ہیں ۔ بورڈنگ‘ چیک ۔ان اور بیاگیج کا سارے عمل بغیر کسی رابطہ کے ہی عمل میں لایا جارہا ہے ۔