نئی دہلی: حکومت ہند نے رواں ماہ سے بین الاقوامی ہوائی خدمات شروع کرنے کے فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ وبا میں کورونا کے نئے ویریئنٹ کے اثرات کو دیکھتے ہوئے بین الاقوامی پروازوں کے بارے میں فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے بدھ کے روز ایک سرکلر میں بتایاکہ کورونا کے نئے ویریئنٹ سامنے آرہی ہیں۔ بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے کے ساتھ صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور کمرشیل بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کی تاریخ کے حوالے سے مناسب وقت پر فیصلہ کیا جائے گا۔