بیروت: بین الاقوامی برادری مشرق وسطیٰ کے بحران زدہ ملک لبنان کی مزید مدد کرنا چاہتی ہے تاہم ساتھ ہی اس نے یہ مطالبہ بھی کیا ہیکہ لبنان میں جلد ہی ایک نئی حکومت قائم ہونا چاہیے، جسے ملک میں جامع اصلاحات متعارف کرانا چاہیں۔ اس طرح بیروت کی مالی مدد کرنے والے انٹرنیشنل ڈونرز اور لبنانی عوام کا اعتماد دوبارہ حاصل کیا جا سکے گا۔ یہ بات فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے لبنان سے متعلق ایک بین الاقوامی ڈونر کانفرنس کے بعد کہی۔ جرمنی کی طرف سے اس ویڈیو کانفرنس میں وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے حصہ لیا۔