بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان : پیٹر سڈل

   

میلبورن۔ 29 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے سرکردہ فاسٹ بولر پیٹر سڈل نے اتوار کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا۔35 سال کے سڈل کو نیوزی لینڈ کے خلاف چل رہی موجودہ ٹیسٹ سیریز کے دو میچوں کے لیے آسٹریلیائی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ لیکن انہیں میلبورن ٹیسٹ کیلئے حتمی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ قومی کوچ جسٹن لینگر نے سڈل کی تعریف کرتے ہوئے ٹیم کے لئے ان کی شراکت کی ستائش کی ۔اپنے کیریئر میں 67 ٹیسٹ کھیلنے والے سڈل نے کہاکہ مجھے بھی آسٹریلیا کی جانب سے کھیلنے اور اس کی گرین جرسی پہننے کا موقع ملا، جو عظیم کرکٹرز رکی پونٹنگ، اسٹیو وا جیسے کھلاڑیوں کو ملا تھا۔