بین الاقوامی کرکٹ مطلب دباؤ : دھون

   

پونے : انگلینڈ کے خلاف پہلے مقابلے میں ٹیم کو کامیابی دلوانے والے 98 رنز اسکور کرنے والے شکھر دھون کو مہمان ٹیم کے خلاف سیریز کے زیادہ تر مقابلے کے دوران بنچ پر بٹھایا گیا تھا اور انھیں پہلے مقابلے میں بہتر مظاہرہ کرنے کے لئے دباؤ کا سامنا تھا ۔ ٹوئنٹی 20 کی ٹیم میں اپنی جگہ گنوانے کے بعد ونڈے میں بہتر مظاہرے کیلئے دھون پر شدید دباؤ تھا لیکن انھوں نے پہلے مقابلے میں شاندار 98 رنز اسکور کئے تھے ۔ اس ضمن میں اظہارخیال کرتے ہوئے دھون نے کہا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ میں دباؤ ہمیشہ ہی رہتا ہے اور بحیثیت تجربہ کار کھلاڑی میں جانتا ہوں کہ دباؤ کو کس طرح قابو میں کیا جانا چاہئے ۔ انھوں نے مزید کہاکہ جیسا کہ میں نے پہلے ہی کہا ، میں ایک تجربہ کار کھلاڑی ہوں تو میں جانتا ہوں کہ کس وکٹ پر کس طرح کا کھیل کھیلا جانا چاہئے ۔ اور ہم نے اس مقابلے میں وکٹ کو اچھی طرح سمجھ کر اس کے مطابق اپنی اسٹروکس کھیلے دھون نے مزید کہاکہ یہ یقینی بات ہے کہ میں ایک بار وکٹ پر جم جاؤں تو پھر میرے پاس کئی ایک اسٹروکس ہیں جس کے ذریعہ میں رنز بناسکتا ہوں ۔