بین الاقوامی کن فلم فیسٹیول کا آغاز

   

Ferty9 Clinic

پیرس : فرانس میں 74واں بین الاقوامی کن فلم فیسٹیول شروع ہو گیا ہے۔ اس فیسٹیول میں معروف فلمی ستاروں کی ایک بڑی تعداد شریک ہو رہی ہے۔ جیوری کے صدر سپائک لی اور دیگر ارکان پیڈرو الموڈووار، جوڈی فوسٹر اور بونگ جون ہو نے اس معروف فلمی میلے کا منگل کی شام افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایڈم ڈرائیور اور ماریون کوٹیار کی فلم اینیٹ بھی دکھائی گئی۔ اس برس کن فلم فیسٹیول میں 24 فلمیں مقابلے میں شریک ہیں۔