حیدرآباد ۔5۔ مارچ (سیاست نیوز) حکومت نے بین الاقوامی یوم خواتین کے سلسلہ میں 8 مارچ کو ریاست گیر سطح پر مختلف تقاریر کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں اسپیشل سکریٹری محکمہ بہبود خواتین و اطفال ڈی دویا نے 12 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ضلع واری اور ریاستی سطح پر تقاریب کو قطعیت دے گی ۔ ریاستی وزیر بہبودی خواتین و اطفال شریمتی ستیہ وتی راتھوڑ کمیٹی کی صدرنشین ہوں گی جبکہ کے وی رمنا چاری آئی اے ایس ریٹائرڈ مشیر برائے سیاحت کو نائب صدرنشین مقرر کیا گیا ۔ ارکان کی حیثیت سے شریمتی ارونا بہوگنا آئی پی ایس ریٹائرڈ ، شریمتی کرسٹینا چونگٹو آئی اے ایس کمشنر قبائلی بہبود ، کے شیکھر ریڈی انفارمیشن کمشنر ، سی ایچ پرشانت ریڈی ڈپٹی ریسیڈنٹ ایڈیٹر ہندو، پروفیسر کویتا راؤ ، وائس چانسلر جواہر لال نہرو فائن آرٹس یونیورسٹی ، شریمتی سرابھی وانی ، پر وفیسر کے سورچالا ڈانس ٹیچنگ اسسٹنٹ تلگو یونیورسٹی ، شریمتی تسنیم جوہر (شاعر) ، شریمتی دویا آئی اے ایس اور ایم ہری کرشنا ڈائرکٹر کلچرل افیرس کو شامل کیا گیا ہے۔
