بین الاقوامی یوم خواتین پر ویمن اچیورس کو اعزاز

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : اپولو ہاسپٹلس کے سینئیر انٹرو نیشنلسٹ ڈاکٹر اشیش چوہان نے بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر سیلنگ کلب پر مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی کئی خواتین کو اعزاز عطا کئے ۔ ان خواتین میں جنہیں اعزاز دیا گیا ارونا ڈارکس سابق آئی اے ایس ، ڈاکٹر اشیما سی پی آر ایکسپرٹ نمس ، ودیا سرونتی ، ممبر میناریٹی کمیشن سلویٰ فاطمہ ، پائیلٹ ، اوما سدھیر این ڈی ٹی وی ، رتنا چوٹرانی روزنامہ سیاست اور دوسرے شامل ہیں ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر اجئے مشرا ، سابق پرنسپل سکریٹری اور موجودہ چیرمین ریڈکراس تلنگانہ اسٹیٹ نے ویمن اچیورس کی ستائش کی اور کہا کہ خواتین طاقت ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر ان کی شاعری کو ان کی والدہ کے نام معنون کیا ۔ ڈاکٹر اشیش چوہان نے بھی ویمن اچیورس کی ستائش کی اور کہا کہ وہ ہر شعبہ میں خواتین کی شراکت میں اضافہ کے حامی ہیں اور اس کی وکالت کرتے ہیں ۔ اس تقریب میں معروف اداکار سمن ، ڈاکٹر سائی بابا گوڑ ، مسز سائی بابا گوڑ ، وجئے ، اداکار کوٹیشور راؤ اور دوسرے بھی موجود تھے ۔۔