بین الاقوامی یوم خواتین پر کے سی آر کی مبارکباد، بااختیار بنانے کا عہد

   

حیدرآباد /8 مارچ ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بین اقلاوامی یوم خواتین کے موقع پر تلنگانہ کی خواتین کو مبارکباد دی ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ خواتین کو تمام شعبوں میں ترقی کرنا چاہئے ۔ خواتین کی بااختیاری ، ریاست کی ہمہ گیر ترقی کی کلید ہے ۔ کے سی آر نے کہا کہ خواتین جب معاشی طور پر آزاد ہوں گی تو خواتین میں خوشحالی آئے گی ۔