نئی دہلی، 6جون (یو این آئی) مرکزی وزارت آیوش نے بین الاقوامی یوگا ڈے کی تیاریوں کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں مختلف وزارتوں اور محکموں کے 400 سے زیادہ اہلکاروں نے حصہ لیا۔مرکزی وزارت آیوش نے جمعہ کو یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یہ ورکشاپ 11ویں بین الاقوامی یوگا ڈے 2025میں رابطہ کاری اور وسیع رسائی کیلئے اعلیٰ سطح پر اطلاعات و نشریات کی وزارت کے تعاون سے منعقد کی گئی تھی۔ آن لائن منعقد ہ ورکشاپ میں مختلف سرکاری محکموں کے 400 سے زیادہ شرکت کنندگان نے حصہ لیا۔
