بین ذات شادی۔پولیس اسٹیشن میں لڑکی کے رشتہ داروں کا نوبیاہتا جوڑے پر حملہ

   

حیدرآباد12جولائی (یواین آئی)بین ذات شادی کرنے پر پولیس اسٹیشن میں لڑکی کے رشتہ داروں نے نوبیاہتا جوڑے پر حملہ کردیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے جوگولامباگدوال ضلع مستقر میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق گدوال کے راگھویندر کالونی کے پرشانت اور پڈورو گاؤں کی شریشا گزشتہ 5سال سے ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے ۔ ان دونوں کے ارکان خاندان ذات الگ ہونے کی وجہ سے شادی کیلئے راضی نہیں ہوئے جس پر ان دونوں نے 8جولائی کو مندر میں شادی کرلی۔