حیدرآباد /8 فروری ( سیاست نیوز ) ریاستی چیف سکریٹری ایس کے جوشی نے آج بین الاقوامی آبی تنازعوں اور بین ریاستی آبی وسائل شعبہ کی سالانہ رپورٹ پر مشتمل 2018 ء کی کتاب کا رسم اجراء انجام دیا ۔ اس موقع پر چیف سکریٹری نے اس کتاب کی تیاری میں اہم رول ادا کرنے والے چیف انجینئیر نرسمہا راؤ کو مبارکباد دی اور کہا کہ تمام شعبہ جات کو چاہئے کہ وہ اس طرح کی سالانہ رپورٹ کو تیار کریں جس کے بہتر نتائج برآمد ہوں گے اور ساتھ ہی چیف سکریٹری نے مسٹر مرلی دھر نے خواہش کی کہ وہ کئی سالوں سے جاری برجش کمار ٹریبونل کے متعلق جامہ اطلاعات کا تذکرہ کرتے ہوئے ایک کتاب تیار کریں ۔ انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی آبی تنازعوں کے متعلق اس کتاب میں واضح طور پر مکمل تفصیلات پیش کی گئی ۔ اس موقع پر محکمہ کے مختلف شعبوں کے وابستہ عہدیدار موجود تھے ۔