بین ریاستی بدنام زمانہ مجرم گرفتار

   

حیدرآباد۔/11 جولائی، ( سیاست نیوز) انتہائی مطلوب ترین بین ریاستی بدنام زمانہ مجرم کو بالآخر گرفتار کرلیا گیا۔ راچہ کنڈہ کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے ایک اہم کارروائی میں سمن بنرجی کو گرفتار کرلیا۔ فرضی کسٹم آفیسر کے بھیس میں سرمایہ کاری اور سوناکم قیمت میں فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر سمن بنرجی نے عوام کو دھوکہ دیا۔ایس او ٹی نے اس کے قبضہ سے فرضی شناختی کارڈ ، آدھار کارڈ، ووٹر آئی ڈی کارڈ اور ایک لاکھ روپئے نقد رقم کو ضبط کرلیا۔ بنرجی سال 2013 میں بیوی سپرنا بنرجی اور بیٹے سوان بنرجی کے ساتھ چنگی چرلہ علاقہ منتقل ہوگیا تھا۔ اپنے آبائی مقام بنگان مغربی بنگال میں دھوکہ دینے کے بعد اس نے حیدرآباد کا رُخ کیا اور یہاں پڑوس میں یہ ظاہرکررہا تھا کہ پورٹ پر اس کی ڈیوٹی ہے یہ کسٹم کا بڑا عہدیدار ہے ۔ پڑوسیوں کو اپنی جعلسازی کا شکار بناتے ہوئے بنرجی نے انہیں ضبط شدہ سونا کم قیمت میں فروخت کرنے کا لالچ دیا اور عوام سے پیشگی رقم وصول کرنے لگا جس کے بعد اس نے منصوبہ تیار کرتے ہوئے ماریڈ پلی سکندرآباد میں ایک اور چنگی چرلہ میں دو جملہ تین دکانیں قائم کی اور سرمایہ دارکاری کے نام پر عوام کو ٹھگنے لگا۔ یہ شخص پولیس کو کافی دنوں سے مطلوب تھا اور ایس او ٹی نے زبردست کارروائی کرتے ہوئے بنرجی کو گرفتار کرلیا۔