بین ریاستی دھوکہ بازوں کی ٹولی گرفتار

   

حیدرآباد : /2 اگست (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) کی سائبر کرائم پولیس نے بین ریاستی دھوکہ بازوں کی ٹولی کو گرفتار کرلیا جو تاجرین کو فرضی کال سنٹر کے ذریعہ دھوکہ دے رہے تھے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس سائبر کرائمس اسنہا مہرا نے بتایا کہ اس ٹولی کا سرغنہ ٹی سائی سرن کمار ریڈی ہے جو اپنے دیگر ساتھیوں کے مہیش ، آر ہری بابو ، کے اجیت اور مادیگا دیواکر کی مدد سے تاجرین کو فون کرکے دھوکہ دے رہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ افراد نے ٹولی کی شکل میں انٹرگیر کنسلٹنسی پرائیویٹ لمیٹیڈ واقع پلیرو ٹاؤن چتور آندھراپردیش میں قائم کیا اور غیرقانونی طور پر کال سنٹر قائم کرتے ہوئے 38 خاتون ٹیلی کالرس کا تقرر کیا ۔ اس فرضی کال سنٹر کے ذریعہ ٹریڈرس کو فون کرکے ان کے ڈی میاٹ اکاؤنٹ کے ذریعہ شیئر مارکٹ میں سرمایہ کاری کیلئے مدد کرنے کے بہانے ان کے بینک کھاتوں سے کروڑہا روپئے حاصل کررہے تھے ۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ مذکورہ ٹولی 140 ٹریڈرس سے 1.8 کروڑ روپئے حاصل کئے اور بعد ازاں اپنا کال سنٹر بند کردیا ۔ پولیس سائبر کرائمس نے اس ٹولی کو بے نقاب کرتے ہوئے 5 افر اد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 31 لیاپ ٹاپ اور 6 موبائیل فون برآمد کرلئے ۔