بین ریاستی دھوکہ باز ٹولی گرفتار

   

حیدرآباد: توجہ ہٹاکر عوام کو لوٹ لینے والی چار رکنی ٹولی کو ٹاسک فورس نے گرفتار کرلیا۔ بتایاجاتا ہے کہ رفیق، رخسانہ شیخ، شیخ عاطف اور ستار شیخ جن کا تعلق یو پی و مہاراشٹرا سے ہے، حیدرآباد میں تارناکہ میں مکان کرایہ پر حاصل کیا تھا۔ درہم کو ہندوستانی کرنسی تبدیل کر نے کے بہانے عوام کو ٹھگا کرتے تھے۔ ایک شخص کو 12,000 درہم صرف ایک لاکھ روپئے میں دینے کے بہانے رابطہ کیا اور بھروسہ حاصل کر نے پہلے اصلی 50 درہم حوالے کئے۔ متاثرہ شخص کو درہم دینے کے بہا نے گولی گوڑہ طلب کیا گیا اور دھوکہ سے صابن کے بٹی دے کر فرار ہوگئے۔ ٹاسک فورس نے اس ٹولی کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے رقم برآمد کرلی اور عدالت میں پیش کر کے جیل منتقل کر دیا۔