حیدرآباد۔ 31 جولائی (سیاست نیوز) بین ریاستی عادی سارقین کے دو رکنی ٹولی کو حیات نگر پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ راگھن مندلوئی اور اس کا ساتھی ایم انیل جن کا تعلق مدھیہ پردیش کے دھار سے ہے۔ ایک ٹولی اکثر رہائشی علاقوں میں بیڈشیٹ وغیرہ فروخت کرنے کے بہانے گھوما کرتے تھے اور مقفل مکانات کی نشاندہی کے بعد اسے اپنا نشانہ بناتے۔ یہ ٹولی نے رچہ کنڈہ کے علاقہ حیات نگر، ونستھلی پورم، میڈپلی، ایل بی نگر اور میر پیٹ پولیس اسٹیشنس میں جملہ 13 وارداتیں انجام دی ہیں۔ اس ٹولی کا سرغنہ منا ہے جو مفرور بتایا گیا ہے اور اس کا تعلق بھی مدھیہ پردیش سے ہے۔ ب