24 لاکھ روپئے مالیتی مسروقہ مال ضبط، کمشنر پولیس انجنی کمار کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔6 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس نے ایک کارروائی میں بین ریاستی سارقین اور توجہ ہٹاکر عوام کو ٹھگنے والی دو رکنی بین ریاستی ٹولی کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 24 لاکھ مالیتی مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے اس سلسلہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ مبین ساکن شاہین نگر پہاڑی شریف اپنے ایک ساتھی اویناش امن جوگڈیکر جن کا تعلق ایوت مال مہاراشٹرا سے ہے، رات کے اوقات مقفل مکانات جو ریلوے پٹریوں کے قریب واقع ہیں، کی نشاندہی کرنے کے بعد اسے قفل شکنی کے ذریعہ اپنا نشانہ بنایا کرتے تھے ۔ اس سلسلہ میں عادل آباد ، کاما ریڈی ، چندا نگر پولیس اسٹیشن مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ حیدرآباد میں علاقہ نلہ کنٹہ میں بھی مذکورہ سارقین کے خلاف مقدمات زیر التواء ہے۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ اسی قسم کی ایک اور ٹولی 40 سالہ آفتاب احمد شیخ ساکن سعید آباد ، شہر حیدرآباد کے علاوہ نظام آباد ، کریم نگر ، مہاراشٹرا اور کرناٹک میں توجہ ہٹاکر عوام کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہے ۔ انجنی کمار نے کہا کہ وہ خود کو باورچی ظاہر کرتے ہوئے گھریلو خواتین سے رابطہ قائم کرتے ہوئے ملازمت حاصل کرنے کے بعد ان کی توجہ ہٹاکر قیمتی طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا کرتا تھا ۔ خواتین دھوکہ باز کی باتوں میں آکر اسے اپنے طلائی زیورات حوالے کیا کرتے تھے ۔ گرفتار ملزمین کے قبضہ سے پولیس نے 24 لاکھ مالیتی مسروقہ مال بشمول طلائی زیورات وغیرہ برآمد کرلئے۔ ب