بین ریاستی عادی سارقین کی ٹولی گرفتار ، مسروقہ مال ضبط

   

حیدرآباد : یکم ۔ فبروری (سیاست نیوز) ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے دو رکنی بین ریاستی عادی سارقین کی ٹولی کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 20 لاکھ مالیتی مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ پولیس کے مطابق یہ ٹولی حیدرآباد کے علاوہ سائبر آباد اور رچہ کونڈہ میں بھی سرقہ کی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق 26 سالہ ڈی نیمیا اور اس کا ساتھی منڈولا شنکر جن کا تعلق کرناٹک سے ہے یہاں کے ایک مقامی شخص منوج کمار ملک اور این سریدھر کی مدد سے مسروقہ مال فروخت کررہے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ نیمیا تلنگانہ ، آندھراپردیش اور کرناٹک میں 30 سے زائد سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہے اور اس کے خلاف چار غیرضمانتی وارنٹ بھی زیرالتوا ہے ۔ مذکورہ سارقین کی ٹولی دونوں شہروں میں سرگرم ہونے کی اطلاع پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا اور تحقیقات کے دوران یہ معلوم ہوا کہ دو رکنی ٹولی 23 سے زائد سرقہ کی وارداتیں انجام دی ہیں ۔ گرفتار ملزمین کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا ۔ ب