نظام آباد میں ایک شخص گرفتار، کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کا الزام
نظام آباد۔ 7 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اے سی پی ٹاسک فورس راج شیکھر راج ، اے سی پی نظام آباد کرن کمار ٹاسک فورس انسپکٹرس اجئے بابو ، انجیا و دیگر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بین ریاستی مٹکہ چلانے والا ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ ، مہاراشٹرا کے علاقہ میں بڑے پیمانے پر مٹکہ چلانے والے محمد ضمیر گذشتہ 5 سالوں سے عوام کو پیسے کی لالچ دکھاتے ہوئے کروڑوں روپئے کی دھوکہ دہی کررہا تھا ضمیر مہاراشٹرا کے ناندیڑ ، دھرم آباد ، بلولی اور وردھا ، آکولہ ، امراوتی کے علاوہ دیگر علاقوں میں اس کے تعلقات کی بناء پر مٹکہ چلاتے ہوئے آنے والے نمبروں کی بنیاد پر عوام سے بڑے پیمانے پر کروڑوں روپئے وصول کرنے کا تحقیقات میں پتہ چلا ہے اس کے علاوہ اس سے تعلق رکھنے والے افراد کے بارے میں بھی پولیس تحقیقات میں مصروف ہے پولیس کمشنر مسٹر کملیشور نے مٹکہ چلانے والے افراد کے جھانسہ میں نہ آنے کی خواہش کی اور مٹکہ چلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیتے ہوئے غیر مجاز طور پر چلائے جانے والے مٹکہ کے کاروبار کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا ۔ پولیس کمشنر نے چالاکی کے ساتھ اسے گرفتار کرنے والے عہدیداروں کو ریوارڈ سے نوازا جائیگا۔
