دو سارق گرفتار، 13 ٹریکٹرس ضبط، کمشنر رچہ کنڈہ کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 13 جنوری (سیاست نیوز) مڑگل پولیس نے ایک بین ریاستی ٹریکٹر ٹرالی سارقوں کی ٹولی کا پردہ فاش کرتے ہوئے دو سارقوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 13 ٹریکٹر ٹرالی کو ضبط کرلیا جس کی مالیت 20 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ پولیس نے ان سارقوں کی گرفتاری کے سبب 12 مقدمات کی یکسوئی کرلی۔ پولیس کمشنر رچہ کنڈہ سدھیر بابونے بتایا کہ 24 سالہ سچنگی میش ساکن مارے پلی نلگنڈہ اور 27 سالہ آر سو وینکنا ساکن گورارم نلگنڈہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ دونوں دیہی علاقوں کا گشت کرتے تھے اور پارک کی ہوئی ٹریکٹر ٹرالیوں کا جائزہ لیکر علاقہ کا معائنہ کرتے تھے اور رات کے اوقات ٹریکٹر انجن کی مدد سے ان ٹرالیوں کا سرقہ کیا کرتے تھے۔ پولیس مڑگل نے شکایت کے بعد تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا۔ع