بین ریاستی گانجہ منتقلی ریاکٹ کا پردہ فاش ، دو افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ریلوے پولیس نے ایک بین ریاستی گانجہ منتقلی ریاکٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ گانجہ بذریعہ ٹرین بہرام پور اڈیشہ سے ممبئی منتقل کیا جارہا تھا ۔ یہ بات ڈی ایس پی ریلوے پولیس سکندراباد اربن سید نعیم الدین جاوید نے بتائی ۔ انہوں نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کیا ۔ سید نعیم الدین جاوید نے بتایا کہ 20 سالہ مونا پرشٹی عرف موناکمار اور 23 سالہ ٹکاش کمار پاریک عرف بابو ساکنان اڈیشہ کو گرفتار کرلیا جب کہ اس ٹولی کے دیگر اراکین آشیش ساکن اڈیشہ ، جیش اور شوبھم ساکنان ممبئی مفرور ہیں ۔ ریلوے پولیس نے ان کے قبضہ سے 3,43,150 روپئے مالیتی گانجہ کو ضبط کرلیا ۔۔ ع