30 کیلو گانجہ ضبط، عبداللہ پور میٹ پولیس اور ایس او ٹی کی کارروائی
حیدرآباد۔/10 نومبر، ( سیاست نیوز) عبداللہ پور میٹ پولیس نے ایس او ٹی کے ساتھ کی گئی ایک کارروائی میں بین ریاستی گانجہ منتقلی کے ریاکٹ کو بے نقاب کردیا اور ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 30 کیلو گانجہ ضبط کرلیا۔ یہ گانجہ ویزاگ سے مہاراشٹرا منتقل کیا جارہا تھا۔ اسپیشل آپریشن ٹیم ایل بی نگر زون اور عبداللہ پور میٹ پولیس نے اس گانجہ اسمگلر کے قبضہ سے 7 لاکھ 50 ہزار روپئے مالیتی گانجہ کو ضبط کرلیا اور 27 سالہ ونود کشن راو بھاسکے عرف سونی عرف راجو ساکن گھڈک واسلہ پونے کو گرفتار کرلیا جو اس سے قبل حیات نگر پولیس کے ایک معاملہ میں ملوث تھا۔ گرفتار سونی پیشہ سے ڈرائیور ہے جو گانجہ منتقلی کا کام کرتا ہے جس نے مہاراشٹرا کے ایک گانجہ کاروباری سے رابطہ قائم کیا اور ایک ٹرپ پر 60 ہزار روپئے حاصل کیا کرتا تھا۔ پولیس نے اصل سرغنوں کی شناخت کرلی ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع