حیدرآباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : سائبر آباد پولیس نے بین ریاستی گانجہ کے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس شمس آباد جگدیشور ریڈی نے کہا کہ بابا چندر شیکھر ، پی تروملی بالو ، جی نولاری ، راجندر جن کا تعلق احمد نگر مہاراشٹرا سے ہے ، یہاں کے مقامی افراد روی متوطن ورنگل اور سوریا پیٹ کے ناگ راجو اور دیگر کی مدد سے غیر قانونی طور پر گانجہ فروخت کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش کے ایجنسی علاقہ سلیرو سے یہ ریاکٹ چلایا جارہا تھا اور بھاری مقدار میں گانجہ کو ایک گاڑی میں مہاراشٹرا منتقل کیا جارہا تھا تاکہ وہاں کے خواہش مند گاہکوں کو اسے فروخت کیا جاسکے ۔ پولیس سائبر آباد نے مذکورہ ملزمین کو قومی شاہراہ 44 ، تماپور چوراہے کے قریب گاڑی کو ضبط کرلیا گیا جہاں پر ان کے قبضہ سے 214 کیلو گانجہ جس کی قیمت 69 لاکھ 90 ہزار بتائی جاتی ہے ، ضبط کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا ۔۔ ب