بین ضلعی سرحدوں کو شام کے بعد عبور کرنے کی قطعی اجازت نہیں

   

سپرنٹنڈنٹ پولیس نلگنڈہ کا اعلان
حیدرآباد : ریاست کی موجودہ صورتحال اور کورونا کے بڑھتے خطرات کے بعد سرحدی شرائط میں بھی تبدیلی کردی گئی ہے ۔ ضلع نلگنڈہ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رنگناتھ نے کہا کہ شام 7 بجے کے بعد کسی کو سرحد عبور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ تاہم ایس پی نلگنڈہ نے صاف طور پر کہہ دیا کہ شام 7 بجے کے بعد کسی کو بھی باڈر کراس کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ صبح 7 بجے تا شام 7 بجے کے دوران ہی تمام تر سرگرمیوں بالخصوص اشیاء ضروریہ کی منتقلی کی اجازت رہے گی بلکہ شام 7 بجے کے بعد چیک پوسٹ بند کردئیے جائیں گے اور کسی کو بھی آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔۔