بین مذاہب ہم آہنگی کے سفیر : پروفیسر اخترالزماں

   

Ferty9 Clinic

ڈھاکہ ۔11 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی انجمن برائے مذہبی آزادی شاخ بنگلہ دیش کے زیر اہتمام ایک خصوصی سمینار جس کا موضوع ’’گرونانک کا فلسفہ ہم آہنگی اور موجودہ دنیا میں اس کا کارآمد ہونا ‘‘ تھا۔ ڈھاکہ یونیورسٹی میں 31 اگست 2019 ء کو منعقد کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد اخترالزماں وائس چانسلر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے گرو صاحب اور ان کے مشن کے بارے میں تفصیلی سے تقریر کی۔ انہیں ایک سپاسنامہ اور ٹرافی ان کی بین مذہب ہم آہنگی اور مذہبی آزادی کو فروغ دینے میں ان کے حصہ کے اعتراف کے طور پر دیئے گئے حیدرآباد کے بھائی نانک سنگھ نشتر نے ’’گرونانک ۔عوام کے استاد‘‘ کے عنوان سے ایک مقالہ پیش کیا۔ کئی محققین نے پرہجوم حال کو گرو صاحب کے مشن سے واقف کروایا ۔ صدر شعبۂ عالمی مذاہب کو صدر بنگلہ دیش شاخ پروفیسر ڈاکٹر قاضی نور الاسلام صدر نے تفصیل سے گرو صاحب کے مشن کے بارے میں بتایا اور اظہار تشکر کیا ۔