حیدرآباد ۔ 3جون ( سیاست نیوز) بین مذہبی شادی کے عبرت ناک انجام کا واقعہ ملکاجگری پولیس حدود میں پیش آیا ۔ معراج بانو ساکن نریڈمیڈ کی شکایت کے مطابق ان کی بہن 20سالہ ثمینہ بانو نے شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ بہن کی شکایت کے مطابق ثمینہ نے نومبر 2019ء میں سائی چرن سے پسند کی شادی کی تھی ۔ شادی کے بعد یہ لوگ نریڈمیڈ میں رہتے تھے جو گذشتہ تین ماہ سے ملکاجگری منتقل ہوگئے تھے ۔ ثمینہ پیشہ سے خانگی ملازمہ بتائی گئی ہے ۔ سائی چرن کوئی کام نہیں کرتا تھا اور پیسوں کیلئے ثمینہ کو ہراساں کررہا تھا اور خاتون کو ذہنی اور جسمانی اذیت پہنچا رہا تھا ۔ اس دوران ثمینہ تین ماہ کی حاملہ ہوگئی تھی ۔ 2جون کو معراج بانو نے ثمینہ کے پڑوسیوں کی اطلاع پر شوہر کے ساتھ بہن کے گھر پہنچی اور ثمینہ کو ہاسپٹل منتقل کیا جس نے سیلنگ فیان سے مبینہ طور پرپھانسی لے لی تھی ۔ معراج کی شکایت پر ملکاجگری پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔