بیوٹی پارلر اور اسپا سنٹر کی آڑ میں جسم فروشی کا ریاکٹ بے نقاب

   

اسپیشل آپریشن ٹیم اور کوکٹ پلی پولیس کی کارروائی ، آرگنائزر اور چار افراد گرفتار
حیدرآباد /15 فروری ( سیاست نیوز ) بیوٹی پارلر اور اسپا سنٹر کی آڑ میں جسم فروشی کا کاروبار کرنے والے ریاکٹ کو پولیس نے بے نقاب کردیا۔ اسپیشل آپریشن ٹیم اور کوکٹ پلی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جسم فروشی کے ایک ریاکٹ کا پردہ فاش کردیا ۔ نرسمہا راجو نامی شخص بیوٹی پارلر اور اسپا سنٹر کی آڑ میں نوجوان لڑکیوں سے جسم فروشی کروا رہا تھا ۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے لاوش بیوٹی پارلر ویلنس اسپا سنٹر پر دھاوا کیا ۔ کوکٹ پلی کے علاقہ بھاگیہ نگر کالونی کاراجو یہ کاروبار کر رہا تھا ۔ جسم فروشی کا کاروبار کرنے کی خاطر اس نے بیوٹی پارلر اور اسپا سنٹر کا قیام عمل میں لایا ۔ نرسمہا راجو باضابطہ طور پر واٹس اپ گروپ کے ذریعہ جسم فروشی کو فروغ دے رہا تھا ۔ لڑکیوں کی خوبصورت تصاویر کو واٹس اپ میں پیش کرتے ہوئے گراہکوں کو راغب کر رہا تھا۔ پولیس نے اس دھاوے میں آرگنائزر اور 4 گراہکوں کو حراست میں لیتے ہوئے کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن منتقل کیا ۔ ع