حیدرآباد : بیوی بچوں کی بے رخی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ چلکل گوڑہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 50سالہ رمیش نے کل پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ رمیش چلکل گوڑہ کے علاقہ بودھا نگر کا ساکن تھا ۔ کنٹلور علاقہ میں اس نے ایک پلاٹ خریدکر اس پر مکان کی تعمیر کی اور اس جائیداد کو بیوی کے نام کردیا تھا ۔ گذشتہ چند دنوں سے بیوی کے ساتھ معمولی جھگڑوں سے وہ پریشان تھا ۔ اس دوران رمیش کی بیوی‘ بچوں کے ساتھ گھر چھوڑ کر چلی تھی اور اس سے بات چیت بند کردی تھی ۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر رمیش نے خودکشی کرلی ۔ پولیس چلکل گوڑہ مصروف تحقیقات ہے ۔