حیدرآباد۔ گھریلو تنازعات اور بیویوں سے جھگڑے کے بعد تنگ آکر دو افراد نے خودکشی کرلی۔ چکڑپلی اور ناچارم پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے۔ چکڑپلی پولیس کے مطابق 40 سالہ شیوا کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم شراب کے نشہ کا عادی ودیا نگر علاقہ میں رہتا تھا۔ کل بیوی سے جھگڑے کے بعد اس نے خودکشی کرلی۔ ناچارم پولیس کے مطابق 18 سالہ شٹی گرام سوامی جو پیشہ سے خانگی ملازم ملاپور علاقہ میں رہتا تھا، اس نے کل رات نشہ کی حالت میں مکان پہونچنے کے بعد جھگڑا کیا اور جھگڑے کے بعد اس نے خودکشی کرلی۔