حیدرآباد ۔ 21 ستمبر (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقہ میں پیش آئے تین علحدہ واقعات میں تین افراد نے بیویوں سے جھگڑے کے بعد خودکشی کرلی۔ عنبرپیٹ پولیس کے مطابق 32 سالہ ایس راجو جو پیشہ سے کارپینٹر تھا، یہ شخص پٹیل نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے، اس شخص کو ہر دن شراب پینے کی عادت تھی اور یہ شخص کثرت سے شراب نوشی کرتا تھا۔ کل اس شخص کا اس کی بیوی سے جھگڑا ہوا تھا اور اس نے جھگڑے کے بعد پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 35 سالہ سرینواس جو پیشہ سے کارڈرائیور تھا، ایس آر نگر علاقہ میں رہتا تھا، اس شخص کا اس کی بیوی سے جھگڑا چل رہا تھا اور اس نے کل جھگڑے کے بعد انتہائی اقدام کرلیا۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 43 سالہ نرسمہا جو پیشہ سے لیبر تھا۔ متھورانگر علاقہ کا ساکن تھا۔ یہ شخص روز نشہ کی حالت میں گھر لوٹتا تھا اور بیوی کے اعتراض پر اس خاتون کو ہراساں کرتا تھا۔ 19 ستمبر کو بیوی سے جھگڑے کے بعد اس نے باتھ روم آئسیڈ کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔