بیویوں سے ناراض شوہروں کی خودکشی

   

حیدرآباد /10 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) بیوی کے مائیکے چلے جانے سے ایک اور بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک دو افراد کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا جو کثرت سے شراب کے نشہ کے عادی تھے ۔ راجندرنگر اور افضل گنج پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔راجندر نگر پولیس کے مطابق 28 سالہ ریحان خان جو وادی محمود علاقہ کے ساکن محمد خان کا بیٹا پیشہ سے ہوٹل ملازم بتایا گیا ہے ۔ 5 سال قبل ریحان کی شادی ہوئی تھی اور اس کا ایک بچہ ہے ۔ گذشتہ 4 سال سے ریحان خان شراب کا عادی بن گیاتھا اور کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ ہر دن شراب کے نشہ میں گھر پہونچنے سے اس کے مکان میں جھگڑے چل رہے تھے اور روزآنہ کی حرکتوں سے تنگ آکر ریحان خان کی بیوی اس کے بچے کو لیکر اپنے آبائی مقام چلی گئی تھی اور بیوی بچہ جانے کے بعد ریحان مزید پریشان ہوگیا تھا اور کثرت سے شراب پینے لگا ۔ پولیس راجندر نگر کے مطابق ریحان خان پانی کے ایک گڑھے سے دستیاب ہوا ۔ جو مردہ پایا گیا ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ نشہ کی حالت میں یہ شخص پانی کے گڑھے میں گر گیا ہوگا ۔ افضل گنج پولیس کے مطابق 32 سالہ اومیش بنڈاری جو پیشہ سے پینٹر بیدر کرناٹک کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص شراب کے نشہ کا عادی تھا اور ہر روز شراب پینے کے بعد بیوی سے جھگڑا کرتا تھا ۔ گذشتہ روز بیوی سے جھگڑے کے بعد اس نے انتہائی اقدام کی کوشش کی ۔ جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔