حیدرآباد 4 مارچ (سیاست نیوز) بیویوں کو ہراساں کرنے کے مقدمات میں ملوث 45 این آر آئی شوہروں کے پاسپورٹس منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ 45 این آر آئیز کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کے مرکزی وزارت خارجہ نے احکامات جاری کئے ہیں۔ اِن این آر آئیز میں ایسے شوہر شامل ہیں جو بیویوں کو مزید جہیز کے لئے ہراساں کرنے اور اُنھیں ذہنی و جسمانی اذیتیں دینے کے مقدمات بھی ہیں۔ پاسپورٹس منسوخ کرنے سے قبل مرکزی حکومت نے این آر آئیز کے خلاف لُک آؤٹ نوٹس جاری کیا تھا تاکہ اِنھیں ملک کے کسی بھی ایرپورٹ پر گرفتار کیا جاسکے۔ لوک سبھا میں این آر آئی شوہروں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے حکومت نے پارلیمنٹ میں بِل پیش کیا ہے۔