حیدرآباد ۔ 11 ڈسمبر (سیاست نیوز) بیویوں کی مبینہ ہراسانی گھریلو مسائل اور بیوی کے ناجائز تعلقات سے دلبرداشتہ افراد نے خودکشی کرلی۔ شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے ان علحدہ واقعات میں چار افراد نے خودکشی کرلی۔ پولیس سعیدآباد کے مطابق 28 سالہ ہریش جو پیشہ سے میستری سنگارینی کالونی کا ساکن بتایا گیا ہے۔ ہریش نے بیوی کی ہراسانی سے تنگ آ کر انتہائی اقدام کرلیا۔ 7 ڈسمبر کو ہریش کی بیوی جھگڑا کرنے کے بعد گھر چھوڑ کر چلی گئی۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہریش نے خودکشی کرلی۔ جواہر ن گر پولیس کے مطابق 47 سالہ چنا سوامی جو پیشہ سے خانگی ملازم کارمیکا نگر علاقہ میں رہتا تھا۔ بیوی کے روزانہ کے جھگڑوں سے تنگ آ کر اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ مائیلاردیوپلی پولیس کے مطابق 30 سالہ سنتوش ساگر جو ٹی این جی اوز کالونی میں رہتا تھا۔ اس شخص نے گھریلو مسائل اور بیوی کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آ کر خودکشی کرلی۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق 36 سالہ راج شیکھر نے کل تاریخی آرٹس کالج کی عمارت کے قریب درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ راج شیکھر دادسی گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا۔ اس شخص کو اس کی بیوی کے کردار پر شبہ تھا اس کی بیوی کے نریش نامی شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شبہ تھا۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی۔ اس نے اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔ع