بیوی ، بچوں سے علحدگی اور تنہائی سے دلبرداشتہ شخص کی خود کشی

   

حیدرآباد ۔ بیوی بچوں سے علحدگی اور تنہائی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ پہاڑی شریف پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 37سالہ ایس سی سرینواس نے خودکشی کرلی ۔ پہلے یہ شخص بیوی بچوں کے ساتھ ملاپور میں رہتا تھا جو اچانک غائب ہوگیا اور دو سال بعد دوبارہ حیدرآباد کا رُخ کیا اور بیوی بچوں کے بجائے بھائی کے پاس چلا گیا ۔ بھائی نے اس کو چوکیدار کی نوکری دلائی ۔ اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔