بیوی اور اس کے عاشق پر قاتلانہ حملہ ‘ شوہر گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 4 جنوری (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ کاماٹی پورہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں بیوی اور اس کے عاشق پر قاتلانہ حملہ کرنے والے شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ روی نے اپنی بیوی نیہا اور اس کے عاشق امیت سنگھ ساکن دودھ باؤلی کے ناجائز تعلقات ہونے کا پتہ چلنے پر تیز دھاری چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں خاتون اور اس کا عاشق شدید زخمی ہوگئے تھے اور دواخانہ عثمانیہ میں عاشق زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہوگیا۔ اس واقعہ کا پتہ چلنے پر پولیس کاماٹی پورہ نے مقدمہ درج کرکے روی کو آج شام گرفتار کرلیا۔