بیوی اور بچوں کو گھر سے روانہ کرنے کے بعد ایک شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد /15 نومبر ( سیاست نیوز ) بیوی بچوں کو گھر سے روانہ کرنے کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ اپل پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 38 سالہ شام چاری نے خودکشی کرلی ۔ چاری پیشہ سے کارپینٹر تھا ۔ جس نے کل گھر پہونچنے کے بعد بیوی کو مشورہ دیا کہ وہ بچوں کو لیکر اپنے مائیکے چیلی جائے وہ مکان میں تنہا رہنا چاہتا ہے ۔ شوہر کی ہدایت پر چاری کی بیوی بچوں کو لیکر مائیکے چلی گئی جس کا میکہ پڑوس میں موجود ہے ۔ چاری نے اس دوران خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق چاری نشہ کا عادی تھا ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ چاری نے مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا ہوگا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع