حیدرآباد ۔ بیوی اور بچوں کی شناخت چھپاکر دوسری شادی کرنے والا دھوکہ باز شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس نے ایک خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے 29 سالہ مکا سائی ناتھ ساکن ریڈی بستی لعل دروازہ کو گرفتار کرلیا ۔ اس کے خلاف اس کی دوسری بیوی نے شکایت کی تھی ۔ لڑکی اگست میں روزگارکے سلسلہ میں حیدرآباد منتقل ہوئی تھی اور بگ بازار میں ملازمت کرتی تھی ۔ اس دوران اس کی دوستی سائی ناتھ سے ہوئی اور اس نے چند روز بعد لڑکی سے محبت کی پیشکش کی اور دونوں نے رضامندی سے شادی کرلی ۔ تاہم اس وقت گرفتار شخص نے لڑکی کو دھوکہ میں رکھا ۔ اس نے لڑکی سے اپنے آپ کو غیر شادی شدہ قرار دیا اور اس کو اس بات پر لڑکی نے یقین کرلیا ۔ لیکن چند روز بعد اس لڑکی کو اس کا علم ہوا کہ اس کا شوہر پہلے سے شادی شدہ ہے اور اس کے دو بچے ہیں ۔ اس بات پر وہ لڑکی کو مارپیٹ کا نشانہ بھی بناتا تھا ۔ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔
