بیوی اور بچوں کے گھر سے چلے جانے پر دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد /30 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) بیوی بچوں کے گھر سے چلے جانے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ نریڈمیڈ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 34 سالہ کے سریش نے کل رات خودکشی کرلی ۔ پیشہ سے خانگی چوکیدار سریش نریڈ میڈ علاقہ میں اس کی بیوی بچوں کے ساتھ رہتا تھا ۔ روزآنہ شراب پینے کی اس کی عادت تھی اور کثرت سے شراب نوشی کے بعد وہ مکان لوٹتا تھا اور نشہ کی حالت میں بیوی سے جھگڑا کرتا تھا ۔ اس کی اس عادت سے تنگ آکر بیوی بچوں کو لیکر مائیکے چلی گئی تھی اور اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نریڈمیڈ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔