بیوی اور دو بچوں کو ہلاک کرنے کے بعد تاجر نے پھانسی لی

   

ممبئی ، 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک آن لائن تاجر، اُس کی بیوی اور نابالغ بیٹا اور بیٹی کی سڑی ہوئی نعشیں ہفتہ کو نوی ممبئی کے تلوجا علاقہ میں ایک مکان میں پائے گئے، پولیس نے یہ بات کہی۔ ایک عہدہ دار نے بتایا کہ 35 سالہ نتیش اپادھیائے، اس کی بیوی ببلی (30 سال) اور اُن کے بچوں آٹھ سالہ بیٹی اور سات سالہ بیٹے کی نعشیں دستیاب ہوئیں۔ ابتدائی تحقیق اور خودکشی نوٹ سے ظاہر ہورہا ہے کہ نتیش نے کسی مسئلہ پر شدید غصہ میں بیوی اور بچوں کو گلا گھونٹ کر ہلاک کیا اور خود سیلنگ فیان سے پھانسی لے لی۔