بیوی اور دو بیٹوں کوزہر دے کر مارا ، را ت بھر لا ش کے پاس سویا رہا

   

لکھیم پور کھیری:بیوی کو میکے سے لانے گئے ناراض نوجوان نے اپنی بیوی اور دو بچوں کو زہر دے کر ماردیا، زہر دینے کے بعد خود بھی زہر کھالیا،اسے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔بہرائچ ضلع کا رہائشی پنجاب میں مزدور ی کیا کرتا تھا۔ وہ کو کورونا کرفیو میں گاؤں واپس آگیا تھا۔ اس کی اہلیہ ایک ہفتہ کے لئے اپنے بچوں کے ساتھ میکے میں مقیم تھی۔منگل کی شام 4 بجے اپنی بیوی اور بچوں کو لانے کے لئے اپنے سسرا ل ویرسنگھ پور پہنچا،بتایا جاتا ہے کہ دیگر سسرال والے کسی رشتے دار کی موت پر کسی دوسرے گاؤں گئے تھے۔