بیوی اور دو کمسن بچوں کو زہر دے کر ہلاک کرنے کے بعد شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔2مارچ ( سیاست نیوز) مالی پریشانیوں کے سبب ایک شخص نے بیوی بچوں کو زہر دینے کے بعد خودکشی کرلی ۔ یہ دلسوز واقعہ ایل بی نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 36سالہ پردیپ کمار نے بیوی بچوں کو زہر دینے کے بعد خودکشی کرلی ۔ پردیپ کے مکان سے اس کی بیوی 28سالہ سواتی ، 6سالہ لڑکا کلیان اور ایک دیڑھ سالہ لڑکے جیا کرشنا کی نعشوں کو برآمد کرلیا گیا ہے ۔ پردیپ کا مکان ہستنا پورم علاقہ میں واقع ہے ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ بیوی بچوں کو کیڑے مار دوا پلانے کے بعد پردیپ نے خودکشی کرلی۔