بیوی اور والدہ کے جھگڑوں پر ایک شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/29 ستمبر، ( سیاست نیوز) بیوی اور والدہ کے جھگڑوں سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ پرانے شہر کے علاقہ چندرائن گٹہ میں واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 28 سالہ سنجے سنگھ جو پیشہ سے کراٹے کوچ تھا پٹیل نگر بنڈلہ گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا اس کی شادی سال 2017 میں سریتا نامی لڑکی سے ہوئی تھی شادی کے چند روز بعد سے اس کی بیوی اور والدہ میں جھگڑے شروع ہوگئے جو تھم نہیں رہے تھے۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔