حیدرآباد۔/8 نومبر، ( سیاست نیوز) بیوی اور بچوں کی جانب سے گھر چھوڑنے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ معین آباد پولیس کے مطابق 38 سالہ رمیش نے خودکشی کرلی۔ رمیش پیشہ سے سنٹرنگ مزدور تھا جو منگلارم علاقہ میں رہتا تھا اس شخص کو شراب پینے کی عادت تھی اور اس بات سے اس کے مکان میں اکثر جھگڑا ہوتا تھا لیکن یہ شخص شراب پینے کی حرکت سے باز نہیں آیا جس سے تنگ آکر اس کی بیوی اپنے بچوں کو لے کر اس کے مائیکے چلی گئی۔ بیوی اور بچوں کی جانب سے گھر چھوڑنے پر شدید دلبرداشتہ اس شخص نے کل خودکشی کرلی۔ معین آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔