بیوی بچوں کے ساتھ مائیکہ جانے پر دل برداشتہ شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد /28 اپریل ( سیاست نیوز ) بیوی بچوں کے غم کو شراب سے بھولانے والا شخص شراب نہ ملنے سے فوت ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 45 سالہ انیل نے خودکشی کرلی ۔ عطاپور علاقہ کا ساکن یہ شخص ایک خانگی کمپنی میں ڈپٹی منیجر کی خدمات انجام دیتا تھا ۔ گذشتہ چند روز قبل لاک ڈاؤن سے پہلے جھگڑے کے بعد انیل کی بیوی بچوں کو لیکر مائیکے چلی گئی اور انیل نے غم بھلانے کیلئے شراب کا سہارا لیا ۔ لاک ڈاؤن میں شراب کی عدم دستیابی سے تنہائی کا شکار اس نے خودکشی کرلی ۔ راجندر نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔