حیدرآباد۔ 2 نومبر (سیاست نیوز) مضافاتی علاقہ وقارآباد کلکاچرلہ منڈل میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں یادیا نامی شخص نے اپنی بیوی، بیٹی اور بھاوج کا گلا کاٹ کر قتل کرکے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق 35 سالہ یادیا اور اس کی بیوی الویلو کی دو بیٹیاں ہیں۔ میاں بیوی میں مسلسل جھگڑے ہورہے تھے جس کے نتیجہ میں الویلو نے اپنی دیورانی ہنمماں چلی گئی تھی۔ بیوی کے اقدام سے برہم نے کل رات اپنی بھاوج کے مکان پہنچ کر بیوی، بیٹی اپرنا اور بھاوج ہنمماں کا تیز دھاری چاقو سے گلا کاٹ کر قتل کردیا اور بعدازاں خودکشی کرلی۔ اس حملے میں یادیا کی ایک اور بیٹی زخمی حالت میں بچ نکلنے میں کامیاب رہی۔ پرگی پولیس ، اطلاع ملنے پر کلوز ٹیم کے ہمراہ موقع واردات پہنچ گئی اور نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا۔ پولیس نے سلسلے میں ایک مقدمہ بھی درج کیا ہے۔