حیدرآباد /24 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) رقمی لین دین کے معاملہ میں شوہر بیوی میں تکرار شوہر کی خودکشی کا سبب بن گیا ۔ ونستھلی پورم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 41 سالہ شخص کمرایا نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ کمرایا پیشہ سے میستری تھا جو ونپرتی سے تعلق رکھتا تھا جو کمرایا کا اس کی بیوی سے جھگڑا چل رہا تھا کل رات بھی دونوں میں رقمی لین دین کے معاملہ میں بحث و تکرار ہوئی جس کے بعد انتہائی اقدام کرتے ہوئے کمریا نے خودکشی کرلی ۔ ونستھلی پورم پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔