حیدرآباد۔ تقریب میں بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ لنگر حوض پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 36 سالہ سینو جو پیشہ سے الیکٹریشن لنگر حوض علاقہ میں رہتا تھا۔ 5 اگسٹ کو میاں بیوی کسی تقریب میں گئے تھے اور وہاں دونوں کے درمیان جھگڑے کے بعد سینو تقریب سے مکان واپس ہوگیا اور اس نے کل انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس لنگر حوض نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔