بیوی سے جھگڑا ، شوہر کی مشتبہ موت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد : /14 نومبر (سیاست نیوز) بیوی سے جھگڑے کے بعد نوجوان کی مشتبہ موت ہوگئی ۔ پولیس نے 25 سالہ نوین کی موت پر رشتہ داروں کے بیان کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے جس نے کل پھانسی لی تھی ۔ پولیس کے مطابق نوین اور اسکی بیوی سواتی میں جھگڑے چل رہے تھے ۔ دونوں کی کونسلنگ بھی کی گئی تھی ۔ /12 نومبر کو نوین نے مکان میں پھانسی لی جس کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جو آج فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق نوین کی موت پر شبہات پائے جاتے ہیں اور پولیس راجندر نگر اس مقدمہ کی ہر زاویہ سے تحقیقات کررہی ہے ۔ ع